جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی ) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 1لاکھ19 ہزار روپے سے لیکر 16 لاکھ15 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں1 لاکھ19 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 13 لاکھ6 ہزار روپے سے بڑھ کر14

لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ۔ اسی طرح سوزوکی ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 1 لاکھ 54 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 19 لاکھ75 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 2 لاکھ30 ہزار روپے اضافے کے بعد 22 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخ 2 لاکھ70 ہزار روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 28 لاکھ99 ہزار روپے سے بڑھ کر 31 لاکھ69 ہزار روپے ہوگئی۔بولان اے سی ڈبے کی قیمت میں1 لاکھ 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ65 ہزار روپے سے بڑھ کر 13 لاکھ70 ہزار روپے ہوگئی ہے اسی طرح سوزوکی جمنی جیپ کی قیمت14 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد 45 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھ کر 60 لاکھ49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوزوکی اے پی وی وین کی قیمت میں 16 لاکھ 15 ہزار کا غیر معمولی اضافہ کے بعد 46 لاکھ75 ہزار روپے سے بڑھ کر 62 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے ڈیلرز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…