جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف سے امریکہ کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میںانسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں بطور کلیدی مقرر خطاب کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران کو روکنے کیلئے عالمی برادری پر مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا، زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کا موقع ملنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…