جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری کے لیے حد مقرر

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی۔ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیا کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی، عوام سستی اشیا ایک حد تک خرید سکیں گے۔

آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی ماہانہ خریداری کے لیے حد مقرر کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز مقرر حد میں سبسڈی والی اشیا فروخت کریں۔ ایک شخص کو پورے ماہ میں 40 کلو سے زیادہ آٹا نہ دیا جائے جبکہ ایک ماہ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر پانچ کلو سے زیادہ چینی فروحت نہ کی جائے، پانچ کلو سے زیادہ گھی نہ دیا جائے اور دو لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل نہ دیا جائے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مقرر حد سے زیادہ مقدار میں فروحت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رمضان کے دوران سستی اشیا کی خریداری کرنے والوں کا رش بڑھنے کی توقع ہے، اس لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت سے بچنے کے لیے خریداری کی حد مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…