جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی برادری کا افغانستان کو 2.44 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

برلن (این این آئی )مختلف ملکوں نے افغانستان کو 2.44 ارب ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یہ رقم طالبان کو نہیں بلکہ امدادی ایجنسیوں کو براہ راست دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک نے اقو ام متحدہ کی جانب سے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس میں افغانستان کو انسانی امداد کے طورپر

مزید 200 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔یہ کانفرنس افغانستان کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی امدادی رقم جمع کرنے کے خاطر منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس کے اختتام تک 41 ممالک نے مجموعی طور پر 2.44 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔انالینا بیئربوک کا کہنا تھاکہ اس وقت افغانستان جس انسانی بحران سے گزر رہا ہے وہ دنیا کے سنگین ترین بحرانوں میں سے ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے تاہم متنبہ کیا کہ برلن کی طرف سے انسانی امداد کے علاوہ دیگر امداد کا سلسلہ طالبان حکومت کے اقدامات پر منحصر کرے گا۔اقوام متحدہ کو امید ہے کہ اسے افغانستان کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے میں کامیابی مل جائے گی۔ کسی ایک کانفرنس میں کسی واحد ملک کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی امدادی رقم کا وعدہ ہے۔گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد سے ملک میں امدادی پروگراموں کے لیے مختلف ملکوں کی جانب سے ملنے والی عطیات رک گئی تھیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے کہا کہ افغانستان میں انسانی صورت حال خطرناک حد تک روبہ زوال ہے اور معیشت تقریبا منہدم ہوچکی ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ تقریبا 95 فیصد لوگوں کے پاس خاطر خواہ کھانا موجود نہیں ہے۔نو ملین افراد قحط سالی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یونیسیف کے اندازے کے مطابق تقریبا ایک ملین بچے انتہائی قلت تغذیہ کا شکار ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ موت کی دہلیز پر پہنچ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…