پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو اور منحرف ارکان کوگرفتار کیا جا سکتا ہے، حکومتی ذرائع

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)حکومت نے متحدہ اپوزیشن کے قائدین اورپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت شروع کر دی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردئیے۔ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مسابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین

کیخلاف ریفرنسز تیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے(ون) کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جارہے ہیں۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم و چیئرمین نے بے ضمیر اراکین کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں، دستور اراکین پارلیمان پر

صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے۔ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے۔وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلئے ہیں۔منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…