اسلام آباد(آن لائن )معاون خصوصی شہبازگل نے شہباز شریف کو بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہبازگل نے کہا کہ آج بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کر رہا تھا بچوں کے وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا بچوں کے وزیراعظم نے ڈمی وزیراعظم بننے کی کوشش کی۔ شہبازگل نے کہا کہ پاکستان غیرت مند لوگوں کا ملک ہے اپوزیشن کوپاکستانی کبھی معاف نہیں کرے گی یہ لوگ نائب وزیراعظم مقصودچپڑاسی کو بنانیکی کوشش کریں گے۔