اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی آمد پر تالیاں نہ کوئی جوش و خروش، خطاب سے پہلے عمران خان کو مجمع کو جگانا پڑگیا۔وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو یہ کہہ کر اپنی بات شروع کی کہ ماحول اتنا سنجیدہ کیوں ہے، نہ کوئی تالیاں نہ بات کر رہا ہے۔وزیراعظم کی بات سن کر سکوت ٹوٹ گیا اور پھر سب نے تالیاں بجائیں۔