جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

الوداع عمران خان الوداع ،ویلکم شہباز شریف ویلکم ، کامران خان کا موجود ہ سیاسی صورتحال پر تہلکہ خیز تبصرہ

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن کامران خان نے موجود ہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سرکار کتنی جلد پیٹرول ، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم “چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ” دیکھیں نواز زرداری فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے ،کب آئی ایم ایف کا بستر گول کرتی ہے ٹی ٹی پی کو کب کیسے زیر کرتی ہے دن میں تاریں دیکھیں گے ، سامنےعمران خان اپوزیشن دھرنا۔ قبل ازیں سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں، اخلاقی طوران کا حق حکمرانی ختم ہوا ،آپ پاکستان کو آئیندہ دنوں میں معاشی طلاطم آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں، خان صاحب ہمت کریں آپ عظیم اسپورٹس مین ہیں، وقتی شکست تسلیم کریں، وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں۔اس سے قبل سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی حالیہ سیاسی بحران پر افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے اہم اپیل کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسئلہ قومی سلامتی کا ہے ، مسئلہ معیشت سے مسلسل رستے خون کا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3اپریل کو ہوگی ، بظاہر عمران خان کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ، متحدہ اپوزیشن نمبرز کے لحاظ سے آگے ہے ، حتمی فیصلہ ووٹنگ ہونے کے بعد ہی ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…