جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام ، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کو مبینہ پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔پاکستان نے مبینہ پیغام کے معاملے پر گزشتہ روز قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔نجی ٹی وی

اب اس معاملے پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیغام بھیجنے کے الزامات میں حقیقت نہیں ہے، ہم پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔قبل ازیں یورپی یونین کے سفارت کاروں نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایسے کسی دھمکی آمیز خط سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف بیرون ملک سے آنے والے ’دھمکی آمیز خط‘ سے متعلق کہا ہے کہ ’ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں‘۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ’ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے‘۔برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی اردو ویب سائٹ کے مطابق اخبار کی جانب سے بھجوائے گئے سوالنامے کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…