جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تحریک انصاف کا 32 سیٹوں پر کامیابی کا دعویٰ

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں

سے 31 کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار پائی ہے جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے اور ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔ جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی ہے اور 7 تحصیل کونسلز میں آگے ہے۔مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب رہی اور 5 تحصیل کونسلز میں ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو چکی ہے اور 2 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیاب اور ایک تحصیل کونسل میں آگے ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…