جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی

datetime 31  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ،بجلی کا شارٹ فال بھی 5 ہزار 372 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی

گئی ہے۔نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کیلئے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا۔سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے، کے ٹو نیو کلیئر پاور پلانٹ ٹرپ ہوا جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا، گزشتہ روز چشمہ میں سی ون پاور پلانٹ بھی کوئی فالٹ آیا ہے۔چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلا حیت کا دعوی کرتی ہے، اگر پانچ، سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…