جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی ہدایت پر منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغازکر دیا گیا

datetime 31  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین و سربراہ پارلیمانی پارٹی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا

اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اظہارِ وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اراکین اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں۔ دستورِ پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکینِ اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے۔ آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب رکن قومی اسمبلی اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو آج (جمعہ کو) دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔ یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…