اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے براہ راست خطاب میں تاخیر ہو گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے وہ قوم سے براہ راست خطاب کریں گے، اس وقت وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، معید یوسف بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کا خطاب 8 بجے نشر کئے جانے کا امکان ہے۔