جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمان میں افسوسناک واقعہ ، 7 پاکستانی شہری جاں بحق،4 لاپتہ ہو گئے

datetime 31  مارچ‬‮  2022 |

عمان، ماسکو (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) عمان میں کان کے دھنسنے سے 7پاکستانی شہری جاں بحق اور چار لاپتا ہو گئے۔پاکستانی سفارتخانہ عمان کے مطابق حادثہ دارالحکومت مسقط سے 260 میل جنوب مغرب میں ابری کے مقام پر پیش آیا۔ تلاش اور بچاؤ آپریشن میں عمانی

حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی چوھدری نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا واقعہ پر حکومت عمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ کان حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تاحال جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تمام میتیں عمان نیشنل پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر تمام میتوں کی وطن منتقلی کا عمل شروع ہو گا۔ جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔دوسری جانب سوئٹزر لینڈ میں رہنے والے ایک فرانسیسی خاندان نے مبینہ طور پر سازشی نظریات حاوی ہونے پر اجتماعی طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں ایک لڑکا زندہ بچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس ٹاؤن مونٹریکس پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان نے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے یکے بعد دیگرے چھلانگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اپارٹمنٹ کے پاس پانچ لاشیں اور ایک زخمی لڑکا ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…