جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں ایک پروفیسر ہوں اورلیکچر دیتا ہوں شہباز گل کاامریکی یونیورسٹی کے پے رول پر ہونے کا اعتراف

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دینے سے متعلق سوال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہاں! میں لیکچر دیتا ہوں۔شہباز گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سوالات کے

جوابات دیے۔شہباز گل کے مطابق میڈیا ہائوس نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے لاہور میں ایک پلاٹ خریدا تھا اس کا پیسا کہاں سے آیا؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے لکھا کہ پلاٹ لاہور میں خریدا تھا، پیسے فیصل بینک بلو ایریا کے اپنے اکاؤنٹ سے کراس چیک میں ادا کیے اور FBR میں سب کچھ ڈکلئیر ہے۔ٹوئٹ میں دوسرا سوال تھا کہ کیا آپ لیکچر دیتے ہیں؟ جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ جی بالکل میں لیکچر دیتا ہوں میں ایک پروفیسر ہوں، کرپشن نہیں کرتا، ٹھیکے نہیں لیتا، حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے شوق کے لیے بالکل لیکچر دیتا ہوں اور اس کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل یونیورسٹی ا?ف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے ایک تحریری جواب میں تصدیق کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…