منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کرینگے

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی قوم سے خطاب کا اعلان

کیا تھا تاہم بعد ازاں وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ،قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔ غیر ملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرے یاد رکھے گی۔ علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک وقت بیرونی فتنہ گروں اور مقامی مہروں کو للکارا ہے جبکہ بیرونی اشاروں پر ڈاکوؤں کی مدد سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالروں کی چمک میں حکومت گرائیں گے تو یہ شرمناک سلسلہ کیسے روکیں گے اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ پوری قوم اس بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…