منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے مختلف شہروں میں بجلی بار بار کیوں جارہی ہے؟آخر کار وجہ سامنے آگئی

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) 3 نیو کلیئر پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تین نیوکلیئر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ

فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں مرمت اور ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوگ کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔بجلی کے بلوں نے پہلے ہی عام آدمی کا بجٹ متاثر کردیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…