جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں یاسمین راشد نے بلاول اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں، بینظیر کا بیٹا ہوتا تو کچھ غیرت والا ہوتا، اصل میں زرداری کا بیٹا ہے،مریم نواز نے کہا 27 مارچ کے جلسہ میں دس ہزار لوگ تھے کئی بار کہا اس بچی کو آنکھوں کا علاج کرانا چاہیے

، عمران خان قومی مفاد میں خط بارے نہیں بتاسکتے، جج صاحب لازمی دیکھیں ۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں 48 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرلیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ۔راولپنڈی میں ڈینٹل کالج کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ نرسنگ کالجز میں داخلہ لینے والوں کو 21 سے31 ہزار روپے تک دیئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 9 نئے ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں، پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں بہت بہتری ہوگی. عمران خان کے جلسے والے دن 6 لاکھ نئے موبائل نمبر اسلام آباد میں داخل ہوئے،ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں کسی کے کہنے پر کہ بیٹھ جائیں اور توپ چلادیں تو ہم چلادیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی آزادانہ کسی کے تابع نہیں ہوں گے،میرا آخری دم اور خون کا قطرہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 11 جماعتوں کا اور ہماری جماعت کا جلسہ سب نے دیکھ لیا ہے،گزشتہ حکومت نے محکمہ صحت کو تباہ کیا.بختاور کی ٹویٹ کے اوپر بہت پریشان ہوئی۔ بختاور کو بتایا کہ پنجاب میں زچگی میں کم اور سندھ میں زیادہ مائیں مر رہی ہیں بیٹا پہلے اپنا سندھ تو سنبھال لو پھر کچھ کہنا، یہ اینا مینا کی جوڑی کہتی ہم حکمرانی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اتحادیوں نے ہمیں ہم نے ان کو سپورٹ کیا،پی ڈی ایم کے کچھ لوگوں کو علم نہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے.چین اور پاکستان کی دوستی بہت سو کو گراں گزرتی ہے،نواز شریف لندن میں دو سال سے سیر سپاٹے اور سازشیں کررہے ہیں ،اب تو واپس آجائیں،عمران خان نے خط بارے میں بتایا کہ حکومت کی تبدیلی بیرونی سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…