پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

طالبان کا تنہاخواتین کو پروازوں میں بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے درجنوں تنہا خواتین کواندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور انھیں کہا ہے کہ وہ کسی مرد سرپرست کے بغیرسفرنہیں کرسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان ایئرلائن کے

دو افسروں نے طالبان کے ردعمل کے خوف سے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اندرون ملک اوربین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے کے لیے پہنچنے والی درجنوں خواتین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی مرد سرپرست کے بغیر ایسا نہیں کرسکتی ہیں۔ایک عہدہ دار کے مطابق ان میں بعض خواتین دہری شہریت کی حامل تھیں اور وہ بیرون ملک اپنے گھروں کو لوٹ رہی تھیں۔ان میں سے کچھ کینیڈا سے بھی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ کام ایئر اور سرکاری فضائی کمپنی آریانا ایئرلائن کی اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروازوں میں خواتین کو سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ۔ایک عہدہ دار نے بتایا کہ یہ حکم طالبان قیادت کی جانب سے آیا ۔طالبان تحریک سے تعلق رکھنے والے ہوائی اڈے کے صدر اور پولیس سربراہ اس معاملے پرایئرلائن حکام سے بات چیت کر رہے تھے اور وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں تھے۔ابھی تک یہ واضح نہیں تھا کہ آیا طالبان کئی ماہ قبل جاری کردہ اس حکم نامے سے فضائی سفرکو مستثنی قراردیں گے جس کے تحت 72 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ ایک مرد رشتہ دارکا ہونا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…