جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز بڑے تنازع سے بچ گئی دوسرے ٹیسٹ سے قبل کراچی آمد پر آسٹریلوی سکواڈ کیساتھ کیا ہوا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(آئی این پی) پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز بڑے تنازع سے بچ گئی جب کہ کراچی آمد کے بعد اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ سمیت کئی مہمان کرکٹرز و آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 12سے6 مارچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

مقابلے سے قبل ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا تاہم اسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی آمد کے بعد جب مہمان اسکواڈ کا کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا تو اسٹار کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ سمیت کئی آفیشلز کے نتائج مثبت آئے، اس سے کھلبلی مچل گئی اور سیریز ہی خطرے میں پڑ گئی تھی کیونکہ کئی افراد کو آئسولیشن میں جانا پڑتا۔آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، انھوں نے اپنی ریپڈ اینٹیجن کٹ سے دوبارہ ٹیسٹ لیے تو سب کا نتیجہ منفی آیا، اگلی صبح پی سی بی کی جانب سے مہمان اسکواڈ کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا جس میں سب کلیئر قرار پائے۔میڈیکل ایڈوائزری بورڈ سے مشاورت کے بعد آخری ٹیسٹ کے نتیجے کو تسلیم کرنے پر اتفاق ہوا،وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا اور سیریز کے اختتامی دونوں ٹیسٹ بھی خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…