منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں 189 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ

ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات30ہزار340 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں30ہزار417 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 189 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.62 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 451 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 549 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 765 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 860 اور بلوچستان میں 35 ہزار 468 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 016 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 693 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار239 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…