منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کاملک میں نئے انتخابات کرانے پر غور، 2ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک میں نئے انتخابات کے بارے میں سوچ بیچار کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات کی صورت میں اس وقت حکومت کے پاس انتخابات کے

انعقاد کے لئے دو تاریخیں زیر غور ہیں جن میں اکتوبر 2022ء اور مارچ 2023ء کے مہینے شامل ہیں۔دوسری جانب حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔یہ بات حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اب کمالیہ کی باری ہے، آئیے! اپوزیشن کو تحریکِ عدم اعتماد لانے پر شکریہ کہیں۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ منڈی بہائوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ کے کامیاب کیئے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،میں نے اپنے 26 سالہ تحریکِ انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…