جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا،ایک ہفتے میں 25اشیاء کے دام بڑھ گئے ،

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ دیکھاگیا ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی

شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کا اضافہ ،سالانہ بنیاد پر مجموعی پارہ 15 اعشاریہ 67 فیصد ہو گیا ، ایک ہفتے میں 25اشیاء کے دام بڑھ گئے ،رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ،رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 302 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی۔ رپوٹرٹ کے مطابق ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری رہا ،رواں ہفتے ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو ٹن 52 روپے 2 پیسے تک مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 4 روپے43 پیسے مہنگے ہوئے،رواں ہفتے آلو 57 پیسے ،دہی 1روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 9روپے 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 1172روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی،تازہ دودھ 78پیسے،پیاز،25 پیسے ،مٹن کی کلو قیمت 5 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوادال ماش،دال مسور،دال مونگ ،بیف بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صرف8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،رواں ہفتے لہسن،ٹماٹر،انڈے گڑ اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چاول،بریڈ،نمک سمیت 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…