جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان ملاقات طے پا گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)حکومت اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان ملاقات طے پا گئی ،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک آج (ہفتہ) کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے

مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک آج ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز ختک اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ،اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔بعد ازاں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیرسگالی کاپیغام لیکرایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام تھاآپ ہماریدوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم وفدکیساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی،ہماری ایم کیوایم سے ملاقات مثبت اورمفیدرہی۔ انہوںنے کہاکہ وفدمیراپیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائیگی،ایم کیوایم وفدنے واضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیوایم وفدنیواضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…