جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان مضبوط حکمران

اور محبوب سیاسی رہنما ہیں۔افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا حملہ آور ہے، ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے کا وقت ہے، اپنے قائد کی دیانتدارانہ قیادت کا دفاع کروں گا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے بیرسٹر افتخار احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانت اور اصول پسندی دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ باشعور طبقہ وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہہ رہا ہے، 27 مارچ کا جلسہ قومی فساد کی سیاست کے خلاف فیصلہ دے گا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس حوالے سے ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ 2007 میں دہشتگردی کا شکار ہوکر معذور ہوا اس کے باوجود شہید بی بی نے پارٹی ٹکٹ دیا، عمران خان کے جھوٹے دعوئوں سے ان کی طرف راغب ہوگیا تھا۔ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے، اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی کا بڑا دل ہے، انہوں نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…