جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن )نے بھی ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن )نے بھی ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے اور مردم شماری، بلدیاتی قانون کو آئینی تحفظ دینے پر اتفاق ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیوایم رہنماؤں سے رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی

، دونوں جماعتوں میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ایم کیو ایم کے وفاق سے متعلق مطالبات کو مان لیا ہے، ملاقات میں مردم شماری اور بلدیاتی قانون کو آئینی تحفظ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سرکلر ریلوے اور کے فور سمیت دیگر اہم نکات پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو مسودے کی شکل میں لایا جائے گا، ایم کیوایم ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر شپ اور وزارت ہمارے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے تھے اور کمیٹیاں تشکیل دے دی، کمیٹیاں نکات پر پیشرفت اورعمل کے لیے اقدامات اور روڈ میپ تیار کریں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی نے کہا تھ کہ سندھ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ملکر چلنا ہوگا، آئینی طریقے سے جو چیزیں بہتر کی جاسکتی ہیں ان کو کیا جائے گا۔بعد ازاں آصف زرداری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ میرٹ پرملازمتیں دیناچاہتیہیں کیونکہ سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پردے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو ملازمتوں میں40فیصددینیکی مخالفت کرتے ہوئے بلدیات سے متعلق معاملات بھی مل کر طے کرنے کی پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…