جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کل تک 4 منحرف ارکان واپس آجائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ  ہفتہ تک 4 منحرف ارکان واپس آجائیں گے ،ا فضل ڈھانڈلہ پریس کانفرنس میں واپسی کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس پیر تک ملتوی کیے جانے کے بعد

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرنے کے ایجنڈے پر اپوزیشن متفق تھی کیونکہ کئی عشروں سے یہ روایت چل رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا تھا آخری پتا ابھی ہم نے کھیلنا ہے اور اپوزیشن نے کہا ہم حکومت گرادیں گے یہ اتنا آسان نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ووٹنگ کے لئے 5 دن کا وقت ہوتا ہے، تین دن کے لئے تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوناہوتی ہے، آج انھیں ایک سرپرائز ملا ہے اگلا سرپرائز ان کو 27 کو ملے گا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے چار منحرف ایم این ایز سے رابطے میں ہیں پریس کانفرنس کریں گے ، امید ہے (آج) ہفتہ تک 4 لوگ واپس آجائیں گے، فضل ڈھانڈلہ یس کانفرنس میں واپسی کا اعلان کردیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ،اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔بعد ازاں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیرسگالی کاپیغام لیکرایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام تھاآپ ہماریدوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم وفدکیساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی،ہماری ایم کیوایم سے ملاقات مثبت اورمفیدرہی۔ انہوںنے کہاکہ وفدمیراپیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائیگی،ایم کیوایم وفدنے واضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیوایم وفدنیواضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…