جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، ناصرحسین شاہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی خلل واضح تھی۔

ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ہر طرح سے چاروں شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے شوشے میں چھپنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب آپ کی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، اب آپ گھر جانے کی تیاری کریں، آپ جتنا عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں لیکن اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین کا کردار سمجھ کر 27 مارچ کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ پوپائے فکشن میں جیت جاتے تھے آپ حقیقت ہیں اور حقیقت میں ہار گئے ہیں، عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طورپر یاد رکھے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…