جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کے بعد رضوان تک بیمار بچے کے والد کی فریاد بھی پہنچ گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

کراچی /لاہور (این این آئی)کراچی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بیماربیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کی فریاد محمد رضوان تک بھی پہنچ گئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے

شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ خدارا رضوان اور شاہد آفریدی میرے بیٹے کا آپریشن کروادو ، اسٹیڈیم میں اس شخص کے ساتھ موجود بچہ بھی پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے کیمرہ مین سمیت کمنٹیٹرز سے توجہ کی درخواست کی تھی۔تصویر وائرل ہوتے ہی باپ بیٹے کی اپیل شاہد آفریدی تک پہنچ گئی تھی اور سابق کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹ ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بیمار بچے سے رابطے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور میں نے بچے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے بیمار بچے کے خیال پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ لالہ آپ لاکھوں دلوں کی امید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…