جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ کا مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی شو ’انوپما‘ میں نندنی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اناگھا بھوسلے نے اداکاری چھوڑ کر روحانی سفر پر چلنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا

جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کے فیصلے کی وجہ کا بتایا۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ سب مجھ پر مہربان رہے ہیں اور اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ’ آپ میں سے کچھ ابھی تک نہیں جانتے کہ میں باضابطہ طور پر فلم اور ٹیلی ویڑن انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے کا ضرور احترام کریں گے اور اس کی حمایت کریں گے۔شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ اپنے مذہبی عقائد اور روحانی راستے پر چلنے کی وجہ سے لیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کو اپنے شوق اور مِشن کو جاری رکھنا چاہیے لیکن جہاں آپ کی ذات اور شعور میں خرابی پیدا ہورہی ہو تو میرا ماننا ہے کہ اس راستے کو چھوڑنا یا اس سے دور ہونا بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…