جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سجل اور احد رضا میر گھر اور محبت سے محروم ہوگئے، ٹی وی میزبان مایا خان کی عوام سے اپیل

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ٹی وی میزبان مایا خان نے لوگوں کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوڑے سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں۔مایا خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے

معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا کہ وہ دونوں اداکاروں کو تنہا چھوڑ دیں۔انہوں نے لکھا کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔مایا خان نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی امید سے بھی محروم ہوگئے مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔ٹی وی میزبان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں بھی لوگوں کو اپیل کی کہ وہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔اگرچہ ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جوڑا اپنے گھر اور محبت سے محروم ہوگیا، تاہم انہوں نے ان کی طلاق ہوجانے کی تصدیق نہیں کی۔مایا خان سے قبل اداکار اظفر رحمٰن نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جوڑے کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں۔ اظفر رحمٰن نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا نام لکھے بغیر طلاق کے معاملے پر مداحوں کو اپیل کی۔اظفر رحمٰن نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…