جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدقہ فطر و فدیہ اس سال فی کس کتنا کتنا ادا کیا جائے گا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امسال فدیہ یوم اور صدقہ فطر فی کس 120روپے ادا کیا جائے گا۔صدقہ فطر گندم کے حساب سے 120روپے، جو کے حساب سے460 روپے فی کس ہوگا۔ کجھور کے لحاظ سے 800 روپے فی کس اور کشمش کے حساب سے 2300 روپے ،منقیٰ کے لحاظ سے4200روپے فی کس صدقہ فطر ادا کیا جائے۔

گندم کانصاب اوزان کے لحاظ سے ایک کلو920گرام ،جو،کھجور،کشمش اورمنقیٰ کا3کلو840 گرام بنتاہے۔ان خیالا ت کااظہار اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ 30 روزوں کا فدیہ صوم گندم کے حساب سے 3600روپے، جو کے حساب سے13800 روپے،کھجور کے حساب سے 24ہزار روپے، کشمکش کے حساب سے 59 ہزار روپے بنتا ہے۔جبکہ منقیٰ کے حساب126000 روپے بنتاہے۔جان بوجھ کرروزہ توڑنے پر 60 مساکین کوکھانا کھلانا لازمی ہے۔60 مساکین کیلئے کفارہ صوم کی رقم گندم کے حساب سے7200،جوکے حساب سے27600روپے۔کھجور کے حساب سے 48 ہزار جبکہ کشمکش حساب سے 138000 روپے بنتی ہے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اور کفارات کی یہ کم سے کم رقم ہے۔ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق کی کشادگی اور دولت کی فراوانی سے نوازا ہے ان پر لازم ہے کہ شکرانہ نعمت کے طور پر وہ اپنی مالی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا منقہ کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارات کی ادائیگی کریں تاکہ تشکرنعمت بھی ہو اور غرباء و مساکین افراد کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں۔دوسری جانبلاہورہائیکورٹ نے رمضان سے قبل اشیا ئے خور و نوش کی فروخت کے لیے مکینزم بنانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ میں کھاد اور اشیائے خور و نوش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رمضان سے قبل میکنزم عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت رمضان میں سستی اشیا کے لیے لوگوں کو لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔ عدالت نے 29 مارچ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…