ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

لاہور کی خاتون فرح کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں،کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہو تی ،مریم نواز

datetime 25  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہعمران خان کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں لیکن اس کے سارے پتے خزاں کی طرح جڑ چکے ہیں،تمہارا پتہ کٹ چکا ہے ،یہ عوام کو آوازیں نہیںدے رہا ہے بلکہ کسی او رکو آوازیں د ے رہا ہے خدا کا کا واسطہ ہے مجھے بچا لو ایڑیاں رگڑ رہا ہے،کان کھول کر سن لو اب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا،

جو اکڑ کر تکبر کے ساتھ بڑی رعونت کے ساتھ کہتا تھاکہ میں این آر او نہیں دوں گا اب وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہر شخص سے این آر او مانگ رہا ہے ، تمہارا اقتدار کسی عالمی سازش نے ختم نہیں کیا ،تمہارا قتدار اپوزیشن نے ختم نہیں کیا ،تمہارا اقتدار عوام کی بدعائوں نے ختم کیا ہے ،تمہیںصرف اقتدار جانے کا خوف نہیں ہے بلکہ تمہیں یہ خوف ہے کہ اقتدار چلا گیا تو تمہاری چوریوں کے تانے بانے جوبنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے،تم سیاسی شہید بننے چلے ہو لیکن اس کی کوشش بھی مت کرنا ، گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف نہیں بن سکتا ، اگر تم آلو پیاز کا ریٹ پتہ کرنے نہیں آئے تو کیا غریب کی روٹی چھیننے آئے تھے ،انشا اللہ تمہارا یوم حساب قریب ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ماڈ ل ٹائون سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحمزہ شہباز ، اویس لغاری ، مصدق ملک سمیت دیگر رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہم مشکل وقت میں یہاں جمع ہیں ،میرا حمزہ شہباز سے رابطہ ہوا تو میں نے کہا کہ ہم ڈرائنگ روم میں میٹنگ کرنے کی بجائے ہمیںاپنے شیروں کے ذریعے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہیے ۔ اللہ تعالی کی ذات کے شکر کے بعد اگر میاں صاحب کی کامیابی کا سہرا کسی کو جاتا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے جنہوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود ،جنہوں نے ظلم کا سامنا کیا ،جبر کا سامنا کیا جنہوں نے انتقام کا سامنا کیا لیکن نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ۔ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں کہ آپ نے جماعت کا ساتھ دینے کا وفا نبھانے کا نواز شریف کا ساتھ دینے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے شیرو ں پاکستانیوں تیار ہو جائو سیٹ بیلٹ باندھ لو پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا وہی سیکرٹریٹ ہے جہاں سے بہت بہت بڑی تحریکیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف نے لیڈ کیا وہ چلیں اور اللہ نے انہیںکامیابی سے ہمکنار کرایا ۔

عدل کی بحالی کی تحریک یہاں سے نکلی تھی ، نواز شریف یہاں سے چند سو لوگوں کے ساتھ نکلے تھے لیکن اچھرہ پہنچتے ہوئے لاکھوں کا ہجوم ہو گیا تھا ۔ قوم کی بیٹی مریم نواز اوربیٹے حمزہ نواز کے ساتھ یہی قافلہ اس جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی اس تحریک کو کامیاب بنانے جارہا ہے جس کا آغاز انہوںنے ووٹ کو عزت دو کی تحریک کے ذریعے 2017ء میںوزیراعظم ہائوس سے نکالنے جانے پر کیا تھا،

جی ٹی روڈ کا سفر نواز شریف کے ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں لے کر جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ اتنا گھبرایا ہو اہے کہ اب ٹانگیں کانپ رہی کہنے کو دل نہیں کرتا بلکہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ کہتا ہے میرے پاس سیاسی پتے ہیں ، میرے پاس بڑے پتے ہیں ، یہ کہنا چاہتی ہوں خزاں کی طرح تمہارے سارے پتے جڑ چکے ہیں ، اب تمہارا پتہ کٹ چکا ہے ۔ اب تمہارے پاس ترپ کا پتہ ایک ہی ،وہ ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ

تم اب سیاست سے دستبردا ہو جائو کیونکہ جتنی آپ کی بے عزتی ہو چکی ہے اب صرف استعفے سے بات نہیں بننی اب تمہیںگھر جانا پڑے گا ۔ کہتا ہے عوام 27مارچ کے جلسے کے لئے نکلیں گے ، عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں نکالنے کے لئے نکلیں گے۔ ایک طرف نواز شریف ہے جو اقتدار سے باہر کر دیا گیا جس نے سخت ترین وقت کاٹا ،ایک طرف سے شہباز شریف ہے ،اپوزیشن میں موجود ہونے کے باوجود پارٹی سے ایک بندہ نہیں ٹوٹا ،ایک طرف نیازی ہے جو ابھی تک اقتدار میں بیٹھا ہے لیکن پوری پارٹی نیچے سے کھسک گئی ہے ، ایک ایک کر کے رخصت ہو چکے ہیں

،دو درجن سے زائد ممبران نے سامنے آ کر کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں ،سمجھ نہیں آتی یہ لوگوں کو نکالے گا یا پارٹی اسے نکالے گی ۔یہ ایک ایک دن کر کے اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے ،عزت نفس رکھنے والا شخص کیا اس طرح اقتدا رسے چپکارہے گا۔ اس میں خود داری عزت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ورنہ کوئی اورہوتا اگر وزیرا عظم ہونے کے باوجود اس طرح پارٹی ساتھ چھوڑ گئی ہے تو خدا حافظ کہہ کر نکل جاتا ہے ، اس اقتدار کا کوئی فائدہ ہے ؟، اقتدار کا بغیر اختیار کا فائدہ ہے؟ ۔

یہ ایک ممبر کو پکڑتا ہے تودوسرا بھاگ جاتا ہے دوسرے کو پکڑتا ہے تو تیسر ابھاگ جاتا ہے ،75سالوں میں دیکھا کہ اقتدار میں رہ کر اپنے ہی لوگوں شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں کہ مجھے کیوں ساتھ چھوڑا ،میں خطرناک ہو جائوں گا،یہ کسی کو نہیں نکال سکتا یہ صرف د ھمکیاں دے رہا ہے ، دھمکیوں سے ایک ایک دن بھیک میں لینا کوئی عزت دار آدمی کا کام ہے ۔

یہ ایک ایک دن گزار رہا ہے یہ عوام کو آوازیں نہیںدے رہا ہے بلکہ کسی او رکو آوازیں د ے رہا ہے خدا کا کا واسطہ ہے مجھے بچا لو ایڑیاں رگڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسے اپنے لوگ حکومت ہونے کے باوجود چھوڑ گئے ،کان کھول کر سن لو اب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا،جو اکڑ کر تکبر کے ساتھ بڑی رعونت کے ساتھ کہتا تھاکہ میں این آر او نہیں دوں گا اب وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہر شخص سے این آر او مانگ رہا ہے ۔

بڑے بول تکبر آپ کی بڑائی آپ کی آنکھوںکے سامنے آتی ہے، تکبر اور بڑائی صرف ایک ذات کی ہے وہ رب کی ذات ہے ۔ تمہارا اقتدار کسی سازش نے ختم نہیںکیا ،کسی عالمی سازش نے ختم نہیں کیا ،تمہارا قتدار اپوزیشن نے ختم نہیں کیا کسی سیاسی جماعت نے ختم نہیں کیا ،سن لو تمہارا اقتدار عوام کی بدعائوں نے ختم کیا ہے ۔ عمران خان مکافات عمل تکبر اور بڑے بولوں کا شکار ہوا ہے ۔ وہ دن یاد ہے جب تم اتحادیوں سے ہاتھ ملانے کو گناہ سمجھتے تھے آج دو ،دو سیٹ والوں کے پاس ناک رگڑ حاضری دے رہا ہے ۔

اقتدار کی کشتی کو ڈوبتا دیکھ رہا ہے سرکاری وسائل کے ذریعے جلسے کر رہا ہے ،سرکاری ہیلی کاپٹر میں جاتا ہے ، سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں میں جا تاہے ،لیکن اب تمہارا حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، تم نے لوگوں پر بہتان لگائے ،تم نے اپوزیشن کے خلاف ایک بیانیہ بنایا ،آج اگر تمہارے اقتدار کی کشتی ڈول رہی ہے تو تمہیںصرف اقتدار جانے کا خوف نہیں ہے بلکہ تمہیں یہ خوف ہے کہ اقتدار چلا گیا تو تمہاری چوریوں کے تانے بانے جوبنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے۔

اس کا اقتدار گیا نہیں ہے جانے والا ہے اس کی چوری ،ڈاکے کے جتنے بھی ہوشربا داستانیں کھلیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ کوئی نام نہیں لے رہا میں لیکن میں نام لے لیتی ہوں جو خاتون فرح ہے اس کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں ۔ ٹرانسفر ، پوسٹنگ ، تبدیلی ،ترقیاں کروڑں روپے کم سے رشوت میں نہیں ہوتیں،

وہ تانے بانے عمران خان کے گھر سے ملتے اور آنے والے دنوں میں عوام ثبوتوں کی بھرپور میڈیا میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہو میںآلو پیاز کے لئے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا تھا ،تم حضرت عمر فاروق کی ،ریاست مدینہ کی مثالیں دیتے ہو ، حضرت عمر فاروق تو کندھے پر اناج کی بوری اٹھا کر لوگوں تک پہنچایا کرتے تھے ، تم کہتے ہو میں آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا،

تم سیاسی شہید بننے چلے ہو لیکن اس کی کوشش بھی مت کرنا ، گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف نہیں بن سکتا ، اگر تم آلو پیاز کا ریٹ پتہ کرنے نہیں آئے تو کیا غریب کی روٹی چھیننے آئے تھے ،کسان سے روٹی چھیننے آئے تھے ،غریبوں کی نیندیں اڑانے آئے تھے، میڈیا سے آزادی چھیننے آئے تھے،انشا اللہ تمہارا یوم حساب قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،لا قانونیت ، چوروں ،ڈاکوئوں سے نجات چاہتے ہیں ،اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہو تو پاکستان کی خاطر نکلو ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…