اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر کی تحریک انصاف میں دوبارہ واپسی، وزیراعظم سے ملاقات

datetime 25  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد حسین ڈیہڑ کی پی ٹی آئی میں پھر واپسی، حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے احمد دیہڑ کی ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں لکھا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ کی پی ٹی آئی میں پھر واپسی،بولے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دونگا،

وزیر اعظم سے ملاقات ہوگئی خدشات دور ہورہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا ،میرے مطالبات پورے ہونگے تو وزیر اعظم سے بھی ملوں گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرے پانچ مطالبات ہیں سارے غریب سے متعلق ہیں، عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے مطالبات تسلیم کریں۔ انہوںنے کہاکہ میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپکو وقت دیتا ہوں، میں وزیراعظم سے اس وقت ملوں گا جب میرے مطالبات پورے ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ میرے اوپر جو پیسوں کے الزام لگائے ، گھر پر حملہ کیا اس پر بہت دکھی ہوں، میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پارٹی کے ساتھ ہوں، میرے مطالبات تسلیم کریں ۔دریں اثنا تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے کہا ہے کہ میں باغی ہوں نہ منحرف بلکہ میں دکھی ہوں،میں سندھ ہائوس نہیں گیا ،وزیراعظم سے ملنا چاہتا تھا مجھے چیف وہپ نے ملنے نہیں دیا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میرے گھر پر حملے کرائے گئے ،پیسوں کے الزام لگانا شروع کردئیے۔ کہا گیا بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا، کیا اپنوں کے ساتھ کوئی ایسا کرتا ہے؟۔انہوںنے کہاکہ میں نے ان کو چھوڑا نہیں ہے ساتھ کھڑا ہوں، وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ان کی وفاداریاں اب بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مائنس ون کا مسئلہ نہیں ہے، عمران خان کو ان کی اپنی ٹیم ناکام کر رہی ہے، مجھے دیا گیا شوکاز واپس لیا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے 4 میں دومطالبات ماننے پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں احمد حسین نے کہا کہ وہ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ان کے 4 میں سے 2 مطالبات بھی مان لیے جائیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے

میرے مطالبات نہ ماننے تو وہ 28 مارچ کو اپنا فیصلہ خود کریں گے۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن نے کہا کہ ان کے گھر پر حملہ کروایا گیا اور ان کے بچوں کی شادی نہ ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں، وہ انہیں کیا سمجھتے ہیں۔دوسری جانب ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کے سات ایم پی ایز کو شامل کر نے پر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا ،

ایک ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو میں توڑ مروڑ کر پیش کیاجس پر مجھے افسوس ہے ، اپنے موقف قائم ہوں ، کسی کر دار کشی نہیں ہونی چاہیے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو لیا جس میں ایک کلپ دکھایا گیا میں نے کسی وقت کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور اسے ارطغرل بھی کہتا تھا لیکن میں نے دیکھا عمران خان مسلم لیگ (ن) کے سات ایم پی اے شامل کررہے ہیں

جس کے بعد میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے ایک چینل کو بتائی تو انہوںنے میری بات کو توڑ مروڑ اور آگے پیچھے سے فقرے کا ٹ کرچلائی جس پرمجھے بہت دکھ ہورہا ہے اس کی طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ٹی وی چینل پر بتائے ہیں اور میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میںسازش کر نے والوں کو کہونگا کہ محاذ آرائی اور کسی کی کر دار کشی نہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…