جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 50سے زائد وفاقی و صوبائی وزراء سیاسی محاذ سے غائب ہو گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) 70 وفاقی و صوبائی وزراء میں سے 50 سے زائد سیاسی محاذ سے غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں ابھی تک بے یقینی کی

کیفیت برقرار ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا فیصلہ بھی مبہم ہے، تمام سیاسی صورتحال میں حکومت کے 70 وفاقی اور صوبائی وزراء میں سے 50 سے زائد ارکان سیاسی محاذ سے غائب ہیں، اور اسی بے یقینی کے سبب خاموش ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے والوں میں 35 وفاقی وصوبائی مشیران اور معاونین خصوصی میں سے 25 کے لگ بھگ اور 55 رکنی وفاقی کابینہ میں 28 وزیر، 4 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 19 معاون خصوصی شامل ہیں، جب کہ 46 رکنی پنجاب کابینہ میں 38 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی سطح پر شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، پرویزخٹک، مراد سعید، شفقت محمود ،شیخ رشید اور بابر اعوان وزیر اعظم عمران خان کے ہراول دستے میں شامل ہیں، جب کہ پنجاب میں عثمان بزدار سرکار کا دفاع مضبوط بنانے میں راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، مراد راس کے لئے متحرک نظر آتے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں وفاقی وصوبائی وزرائ￿ اور اراکین کابینہ کی جانب سے مضبوط آواز اور نمایاں سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…