جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے معروف بھارتی گلوکارکا دل جیت لیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) بھارت کے معروف گلوکار اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ اور خطروں کے کھلاڑی کے امید وار راہول ویدیا کا دبئی میں ایک پاکستانی مداح نے دل جیت لیا۔راہول ویدیا ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مداح کے

ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہیں جنہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھ سے میرا 50 درہم کا کرایہ وصول نہیں کریں گے۔راہول نے لکھا کہ اس پرستار نے مجھے وجہ بتائی کہ میں آپ کا بگ باس سے فین ہوں۔گلوکار نے کہا کہ یہ دبئی میں رہنے کے لیے ٹیکسی چلاتا ہے لیکن اس کے اس انداز نے میرا دل جیت لیا۔راہول کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے اصرار کیا کہ وہ کرایہ لے اور آخر میں اس کی جانب سے بڑا دل دکھانے پر میں نے اسے دگنا معاوضہ دیا۔راہول ویدیا کی پاکستان مداح کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہے جس پر پاکستانی سمیت بھارتی صارفین بھی ٹیکسی ڈرائیور کو سراہ رہے ہیں۔خیال رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد رہتی ہے جو کہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت ملکی و غیر ملکیوں کا دل جیت لیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…