ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

اب تک کی سب سے بڑی خبر ، چوہدری نثار کی بنی گالہ میں اہم ملاقات، انٹری کی تیاریاں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 21  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗآن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال بعد دوبارہ  متحرک ہوگئےہیں، ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا “کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوہدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے، ہاں جی ، نہ جی نہ۔”

اسی حوالے سے خاتون نیوز کاسٹر صدف یاسر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔”

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا ۔ اپنے حلقے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاخدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی اپکی خدمتِ کیلئے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…