منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو 7روز میں معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دیدی گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی)تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری کر دیئے،منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔یہ نوٹس تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ۔

نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری،عامر گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزار، وجیہہ اکرام، نزہت پٹھان اور رامیش کمار کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے،،شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے،ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے ،نوٹس میں کہاگیا ہے کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔دوسری جانب بھکر سے تحریک انصاف کے ایم این اے افضل ڈھانڈلہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے کہیں سے بھی پیسوں کی کوئی آفر نہیں ملی، میرے مسلم لیگ ن سے دیرینہ تعلقات ہیں جس سے انکار نہیں، اس وقت ملک کی داخلی، سیاسی اور معاشی حالت کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے، ایک منتخب عوامی نمائندہ ایسے حالات میں کیسے لاتعلق رہ سکتا ہے، ان حالات میں اپنے ووٹ کا استعمال اپنے علاقے کے ووٹرزسپورٹرز اور عوام سے مشاورت سے کرونگا، میں کسی لالچ یا دباؤ میں نہیں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کرونگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…