اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4اہم ترین شخصیات کی ملاقات ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4اہم ترین شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے ۔
اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی رکن اسمبلی کو اب تک کہیں سے بھی کوئی فون کال نہیں آئی ہے۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پرانتقام لیا، عمران خان کوالگ نہ کیا گیا تو پاکستان کاوجودخطرے میں پڑجائیگا، ہم فوری طور پر شفاف انتخاب چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے فوری طورپرشفاف انتخابات ہوں، الیکشن میں قوم جس کو مینڈیٹ دے گی اس کااحترام کرینگے جب کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباداورراولپنڈی کے درمیان ہمیشہ پل کاکرداراداکیا، نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع سے متعلق ملکی مفادمیں فیصلہ کرینگے۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت،خارجہ پالیسی کیلئے قومی حکومت ایک ٹرم کیلئے بنائی جائے۔