منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’باس‘‘ کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے،رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دیدیا

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کا وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ’’باس‘‘ کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے،’’کچل دوں گا‘‘ کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان

نے جو ٹریلر دکھایاتو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنڈی کا شیطان ’’بغل میں چھری، منہ میں رام رام‘‘کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ’’باس‘‘ کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’کچل دوں گا‘‘ کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے، اس کی صفائی ہی علاج ہوتا ہے ،’’مار دو، مر جائو، جلاؤ، گھیراؤ‘‘کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے ،چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کریگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…