اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا،پینٹاگون نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون عہدیدار ڈاکٹر ایلی رتنر کا کہنا ہے کہ سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا، امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے۔روزنامہ جنگ میں واجد علی سید کی خبر کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارتی سرحد پر کسی بھی بحران کی صورت میں بھارت کی مدد کو آئے گا ۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے۔امریکہ کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دو سال قبل چینی فوجیوں کے ساتھ بھارت کی سرحدی جھڑپوں کے دوران امریکہ نے نئی دہلی کو سیکورٹی سے متعلق ضروری امداد میں توسیع کی تھی۔اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسفک سیکورٹی ڈاکٹر ایلی رتنر نے امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے زیر اہتمام قومی سلامتی کے چیلنجز پر کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکہ نے چین کے ساتھ جون 2020 کے سرحدی تنازع کے دوران بھارتی حکومت کو تیزی سے کچھ انٹیلی جنس اور صلاحیتیں فراہم کیں۔انہوں نے قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں میں جب بھی بھارتی حکومت کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی جانب سے جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، امریکہ نے تیزی سے کچھ صلاحیتیں اور انٹیلی جنس فراہم کیں اور یہ کہ بھارت کے ساتھ اعتماد اور دفاعی تعلقات کی نوعیت کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…