بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پچھلے دو ہفتوں سے وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہواہے ،حماد اظہر

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرتوانائی نے کہاکہ عوام کو واضح نظر آیا ہے کہ کون اپنے ملک کے وقار اور بہتر مستقبل کیلئے کھڑا ہے اور کون اپنی دولت بچانے کی خاطر سازش کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ صرف یہ اسمبلی نہیں، پاکستان کا ہر شہر اور گاؤں اپنے وزیراعظم پر ناز کرتا ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی عدم اعتما م کی تحریک جلد ایوان میں لائیں ، ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں،نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی،پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں،اس وقت کوئی پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کیلئے تیار نہیں، اپوزیشن فور ی طور پر اپنے 172 ارکان میڈیا کے سامنے پیش کرے،اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی،بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں،فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا۔ وہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں،بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خریدو فروخت کا بازار لگایا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی،اس بار اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ملک کو لوٹنا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی،ننھے منے سیاست دان اسلام آباد کی عوام کا خیال کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت کوئی پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کیلئے تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سے التماس ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد از جلد ایوان میں لائیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن فور ی طور پر اپنے 172 ارکان میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں 10،10 کروڑ کی پیش کش ہو رہی ہے،ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔

چوہدری فواد نے کہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود برتری ہماری رہی،ایم کیو ایم سے آج بھی اچھی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگلے ایک دو دنوں میں پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں،فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ دنیا کو سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔

کووڈ19 میں پاکستان معاشی بحران سے بطریق احسن نکلا،کووڈ کے باوجود پاکستان ساڑھے 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے،عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں،وزیراعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران کبھی پاکستان کے وقار کا سودا نہیں کر سکتے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ماضی کے حکمرانوں نے اربوں ڈالر کے بیرونی قرض لیے،۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عدم اعتماد کا مقصد ہے بولی لگاؤممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…