جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،ملک کا پیسہ لوٹنے والی اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوگئی، مراد سعید

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا،ملک کا پیسہ لوٹنے والی اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوگئی ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا،

پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے، انہوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے، انہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، تاریخ پر تاریخ دینے والوں کوشکست ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وہی مولانا فضل الرحمان ہیں جو امریکی سفیر کو کہتے تھے مجھے خدمت کا موقع دیں، نوازشریف مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت گئے لیکن وہاں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنا گوارا نہیں کیا، اور جب بھارتی تاجر جندال بغیر ویزے کے پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، اور کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…