جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی فوجی ہلاک ہوئے؟ماسکو نے تعداد بتادی

datetime 3  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو، کیف(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں میں سے کوئی بھی زبردستی بھرتی کیا گیا اہلکار یا کیڈٹ نہیں ہے۔کوناشیکنوف نے عالمی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سے باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران میدان جنگ سے پکڑے گئے فوجیوں کو رہا کرنے کے لیے شرط عائد کردی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجیوں کی پریشان حال مائیں آئیں اور میدان جنگ سے پکڑے گئے اپنے بیٹوں کو لے جائیں تاہم شرط یہ ہے کہ وہ کیف، یوکرین آئیں۔یوکرین کی جانب سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے روسی فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی شائع کردیا ہے۔

اس سے قبل یوکرین نے متعدد بار درجنوں روسی فوجیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یونیفارم میں ملبوس نہتے نوجوانوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں۔کیف نے روسی والدین کے لیے ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کر کے حملے کے حق میں روس عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ روسی والدین معلوم کر سکیں کہ آیا ان کے بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں یا پکڑے گئے۔

دوسری جانب یوکرین پر حملے کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں اب تک 5840 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں، گو کہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ روس نے تسلیم کیا ہے کہ اسے نقصان ہوا لیکن اب تک کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…