لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈنے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد رواں دسمبر میں انگلینڈ لائنز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں ممکنہ طور پر پاکستان اے کی قیادت کریں گے جبکہ انہیں دورہ زمبابوے میں بھی بطور قائد آزمایا جا سکتاہے۔نجی ٹی وی نے پی سی بی کے آفیشلز کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر سرفراز کی دسمبر میں قومی ٹیم کے ساتھ کوئی مصروفیات نہ ہوئیں تو انہیں دسمبر میں انگلینڈ لائنز کے خلاف بطور کپتان آزمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان اے ٹیم کے متعدد دورے شیڈول کیے ہیں۔پی سی بی آفیشلز کے مطابق 52 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک پول بنایا گیا ہے جن کو تینوں فارمیٹ میں آزمایا جائے گا۔ اس سال دسمبر میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم متحدہ عرب امارات آئے گی جہاں لسٹ اے کے پانچ، پانچ ٹی ٹونٹی اور دو روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں مستقبل کے لیے کپتان کو بھی تیار کیے جانے کا امکان ہے اور آئندہ ماہ دورہ زمبابوے کے دوران سرفراز کو پاکستان کی قیادت کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں