لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو ڈب سمیش ویڈیوز سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی دوروں کے دوران وہ کسی بھی طرح کی ڈب سمیش ویڈیوز پوسٹ نہ کریں۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو تنازعات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ مل کر ڈب سمیش ویڈیو بنائی تھی۔ ڈب سمیش میں شعیب ملک کے علاوہ مختار احمد، محمد عرفان، بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز بھی ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔ اس ویڈیو پر بھارت کے یوراج سنگھ نے تبصرہ کیا تھا کہ شعیب اور ثانیہ بہترین کھلاڑی لیکن بدترین ڈانسر ہیں۔ شعیب ملک نے اس پر یوراج سنگھ کو چیلنج کیا تھا۔ یہ سارا معاملہ ٹویٹر کے ذریعے چلتا رہا۔ بعد ازاں شعیب ملک کی معروف باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی ڈب سمیش کے خوب چرچے رہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































