اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین پر حملہ،روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف ٗ واشنگٹن (این این آئی)یوکرین پر حملے کے بعد روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی۔گزشتہ دنوں روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک نے روسی اداروں پر مالی پابندیاں لگانا شروع کردیں اور اب کھیل پر بھی جنگ کے کالے بادل چھانے لگے ۔

رپورٹس کے مطابق دی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) چمپئن شپ 2021ـ22 کا فائنل رواں سال روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونا تھا تاہم اب اس کی میزبانی روس سے واپس لے لی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق یوئیفا کے فائنل کی میزبانی اب روس کے بجائے فرانس کرے گا اور فائنل میچ 28 مئی کو پیرس میں ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ یورپ کی سکیورٹی صورتحال کے باعث کیا۔رپورٹس کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوکرین اور روس کی قومی فٹبال ٹیمیں اور کلبز اپنے میچز کسی نیوٹرل مقام پر کھیل سکتی ہیں۔دوسری جانب امریکا نے یوکرین پر حملے کے ردعمل کے طور پر روس کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے روس کی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ 30 سے زائد بحری جہاز رکھنے والی شپنگ کمپنی جو مختلف ممالک کو ایل این جی، آئل اور گیس سپلائی کرتی ہے اس پر یہ پابندیاں کس طرح سے اور کس حد تک اثر انداز ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…