اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روسی فوج یوکرین پر قبضہ کر کے کیا کریگی؟ امریکی محکمہ دفاع نے آگاہ کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضے کا پیش خیمہ ہے، روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کا مزیدکہنا ہے کہ یوکرین پر روسی قبضہ مرحلہ وار ہو گا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل پر محیط ہے اور صورتحال کتنی طویل ہو گی، روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے، روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرکے یوکرین میں کٹھ پتلی حکومت بنائے گی۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں، امریکی فضائیہ کے ایف35 لڑاکا طیارے نیٹو فوج کی مشترکہ مہم کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب چین کی وزارت خا رجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے نظریات تصادم اور تقسیم پیدا کرنے کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت پر مبنی ہیں، امر یکہ اس قا بل نہیں کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام بارے چین کو بتا ئے، ترجمان وزارت خا رجہ ہوا چھون اینگ نے جمعرات کو ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیسے کیا جائے۔

امریکہ شاید اس قابل نہیں کہ چین کو بتائے کہ کیا کرنا چاہیے! جہاں تک چین اور روس کے مشترکہ بیان کا تعلق ہے، چین روس اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں، اس نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہیں جس میں اقوام متحدہ بین الاقوامی معاملات میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہیں۔

“غیر وابسطگی،عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے” کی بنیاد پر چین اور روس کے تعلقات کا قیام امریکہ کے “چھوٹے حلقے” اور بلاک سیاست کے نظریات سے مختلف ہے۔امریکہ کے نظریات تصادم اور تقسیم پیدا کرنے کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت پر مبنی ہیں۔چین کو اس بارے میں نہ تو دلچسپی ہے اور نہ ہی اس کی تقلید ہوگی۔

وا ضح رہے کہ وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں سی ایم جی کے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے یوکرین کے معاملے پر کہا کہ چین کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور چین کی ذمہ داری ہے روس کو یوکرین کے معاملے پر رعایت دینے پر قائل کرے۔

تاہم چین روس تعلقات کی ترقی کی سمت تشویشناک ہے۔چین اور روس کے مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین روس پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دنیا کی تشکیل نو کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔ اس بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ جس پر تر جمان کی جا نب سے تفصیلی جواب دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…