پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکی اقدامات اور روس کے ممکنہ اہداف کا تذکرہ

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکی اقدامات اور روس کے ممکنہ اہداف کا تذکرہ کیا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضیکا پیش خیمہ ہے، روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینی دارالحکومت کیف ا?نے والے دنوں میں خوفناک لڑائی کا مرکز ہوگا۔پینٹاگون کے مطابق اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرے گی اور پھر نئی کٹھ پتلی حکومت تشکیل دیگی، یوکرین پر روسی قبضہ مرحلہ وارہوگا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل پر محیط ہوگا اور یہ صورتحال کتنی طویل ہوگی۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرناچاہتی ہے۔روس کیخلاف امریکی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کیعلاقوں میں جنگی جہاز پہنچادیے ہیں، امریکی فضائیہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے بھی نیٹو افواج کی مشترکہ مہم کاحصہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…