پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

مجھے اب اندازہ ہوا شاہین مجھ سے بار بار کیوں کہتا ہے لالہ مجھے آپ کا بلا چاہیے،شاہد آفریدی

datetime 23  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہاہے کہ مجھے اب اندازہ ہوا شاہین مجھ سے بار بار کیوں کہتا ہے لالہ مجھے آپ کا بلا چاہیے، میں نے ابھی تک شاہین کو اپنا بلا نہیں دیا،شاہین میں بھی دیگر بولرز کی طرح بیٹنگ کاشوق ہے ۔

شاہد آفریدی نے ایک انٹرویومیں شاہین آفریدی کی پشاور زلمی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس روز دوستوں کے ساتھ مصروف تھا اس لیے شاہین کی پرفارمنس نہیں دیکھ پایا مگر بعد میں سوچا کہ میچ بہت اچھا ہوا اور شاہین نے اس میچ میں کچھ کرکے دکھایا۔ انہوںنے کہا کہ اس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ شاہین مجھ سے بار بار کیوں کہتا ہے کہ لالا مجھے آپ کا بلا چاہیے تاہم میں نے ابھی تک شاہین کو اپنا بلا نہیں دیا۔انہوںنے کہا کہ شعیب اختر سمیت جتنے بھی فاسٹ بولر ہیں ان میں بیٹنگ کا شوق پایا جاتا ہے ایسا ہی شوق شاہین میں بھی ہے،شاہین بطور کپتان سب کچھ اچھے سے لے کر چل رہا ہے۔شاہد آفریدی نے شاہین کی بطور کپتان کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی خاصی اہم ہوتی ہے اور شاہین کے میچز دیکھے جس کے بعد کہوں گا کہ وہ اچھے سے سب کچھ لے کر چل رہا ہے۔شاہین کو مشورہے کہ انہیں فاسٹ بولر ہوتے ہوئے بہت احتیاط سے بولنگ کرنی چاہیے ، ایک فاسٹ بولر کو کسی بھی میچ میں انرجی بچا کر رکھنی چاہیے تاکہ وہ آخری اوورز کرسکے۔علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے کہا کہ میری حارث سے جب بھی ملاقات ہوئی وہ بہترین رہی، حارث سادہ سا بندہ ہے اور اس کی بولنگ سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنا جارح مزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ حارث نے کوئی اچھی حرکت نہیں کی ہے، اس طرح کی حرکت ٹی وی پر نہیں ہونی چاہیے، دنیا بھر میں پی ایس ایل دیکھا جارہا ہے اور ایسے میں اس قسم کی حرکت ریکارڈ پر آجاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کچھ چیزیں اگر ہو جاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ احتیاط سے کام لینا چاہیے، فاسٹ بولر کے جارحانہ رویے کے مسائل گرومنگ اکیڈمی میں حل ہونے چاہئیں۔حارث رئوف کو آئندہ بہت احتیاط کرنی پڑے گی کیونکہ مستقبل میں اس کا ایسا رویہ کوئی برداشت نہیں کرے گا، حارث کی اس حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا لیکن مینجمنٹ کی جانب سے حارث کا دفاع کرنا غلط ہے۔شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی وہ دو کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم کے لیے 4 سے 5 ٹور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہنواز نے پچھلے ایک سال سے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…